بدھ 29 اکتوبر 2025 - 12:27
حجۃ الاسلام و المسلمین قرائتی نے انعامی رقم سے ۴۷۰ بے گناہ قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا

حوزہ/ معروف مفسرِ قرآن حجۃالاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے بتایا کہ جب ان کی تالیف تفسیر نور کو سال کی سب سے بہترین کتاب قرار دیا گیا تو انہیں بہار آزادی کے پچاس سکے بطور انعام دیے گئے۔ انہوں نے اس رقم سے پہلے اپنے قرضے ادا کیے اور پھر نیک دل افراد کے تعاون سے ۴۷۰ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا بندوبست کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف مفسرِ قرآن حجۃالاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے بتایا کہ جب ان کی تالیف تفسیر نور کو سال کی سب سے بہترین کتاب قرار دیا گیا تو انہیں بہار آزادی کے پچاس سکے بطور انعام دیے گئے۔ انہوں نے اس رقم سے پہلے اپنے قرضے ادا کیے اور پھر نیک دل افراد کے تعاون سے ۴۷۰ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا بندوبست کیا۔

تفصیلات کے مطابق آقائے قرائتی نے اس موقع پر کہا: "جب تفسیر نور لکھی گئی تو آٹھ افراد نے بطور جج اس کا جائزہ لیا، اور اسی سال یہ تفسیر 'کتابِ سال' منتخب ہوئی۔ انعام میں پچاس سکۂ تمام بہارِ آزادی ملا۔ میں نے اس سے اپنے قرضے چکائے، پھر ادارۂ زندان سے رابطہ کیا اور ان بے گناہ قیدیوں کے بارے میں بات کی جو مالی تنگی کی وجہ سے قید تھے۔ کچھ مخیر حضرات بھی ساتھ آئے، انہوں نے اس رقم سے کئی گنا زیادہ تعاون کیا، اور ہم نے مل کر ۴۷۰ قیدیوں کو رہا کروایا۔"

(منبع: در محضر عالمان، ص ۲۱۵)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha